Mohsin Bhopali | Urdu Ghazal | Ihtemam e Rasan O Dar Se Kia Hota Hai |
Bayaaz Urdu Bayaaz Urdu
1.34K subscribers
101 views
0

 Published On Oct 11, 2023

Mohsin Bhopali was born in Bhopal but his family migrated to Pakistan after partition. He was disciple of Seemab Akbarabadi and Saba Mathravi. He attained great fame as ghazal-go poet. In old age he suffered from throat cancer. He was operated upon abroad. His life was saved but his golden musical voice was gone for ever. Some of his important works are shikast-e-shab, jasta-jasta, Majra, gard-e-masafat, Nazmane, etc. He died in Karachi on 17th January 2007.
جناب محسن بھوپالی کی شعر گوئی کا آغاز 1948ءسے ہوا اور وہ کم و بیش ساٹه سال تک ادب کے میدان میں فعال رہے۔ اس دوران ان کی جو کتابیں اشاعت پذیر ہوئیں میں شکست شب، جستہ جستہ، نظمانے، ماجرا، گرد مسافت، قومی یک جہتی میں ادب کا کردار، حیرتوں کی سرزمین، مجموعہ سخن، موضوعاتی نظمیں، منظر پتلی میں، روشنی تو دیئے کے اندر ہے، جاپان کے چار عظیم شاعر، شہر آشوب کراچی اور نقد سخن شامل ہیں۔ محسن بھوپالی کویہ منفرد اعزاز بھی حاصل تھا کہ 1961ءمیں ان کے اولین شعری مجموعے کی تقریب رونمائی حیدرآباد سندھ میں منعقد ہوئی ۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اردو میں لکھی جانے والی کسی کتاب کی پہلی باقاعدہ تقریب رونمائی تھی جس کے کارڈ بھی تقسیم کئے گئے تھے۔
محسن بھوپالی اردو کے ایک مقبول شاعر تھے ۔ وہ ایک نئی صنف سخن نظمانے کے بھی موجد تھے۔ ان کی زندگی میں ہی ان کے کئی قطعات اور اشعار ضرب المثل کا درجہ حاصل کرگئے تھے خصوصاً ان کا یہ قطعہ توان کی پہچان بن گیا تھا اور ہر مشاعرے میں ان سے اس کے پڑھے جانے کی فرمائش ہوتی تھی۔
تلقین اعتماد وہ فرمارہے ہیں آج
راہ طلب میں خود جو کبھی معتبر نہ تھے
نیرنگی سیاست دوراں تو دیکھیے
منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے
جناب محسن بھوپالی کا انتقال 17 جنوری 2007 کو کراچی میں ہوا . وہ پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں.

show more

Share/Embed