Khurshid Rizvi | ye jo nang the ye jo nam the | Areez Murtaza | Majlis e Iqbal GCU Lahore Mushaira
139 views
0

 Published On Apr 28, 2024

مجلسِ اقبال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سیشن، کلامِ شاعر بہ زبانِ شاعر میں مہمان شخصیت جناب خورشید رضوی کی موجودگی میں عریز مرتضیٰ اُنہی کا کلام اپنی خوبصورت آواز میں پیش کر رہے ہیں

یہ جو ننگ تھے یہ جو نام تھے مجھے کھا گئے
یہ خیال پختہ جو خام تھے مجھے کھا گئے
کبھی اپنی آنکھ سے زندگی پہ نظر نہ کی
وہی زاویے کہ جو عام تھے مجھے کھا گئے
میں عمیق تھا کہ پلا ہوا تھا سکوت میں
یہ جو لوگ محو کلام تھے مجھے کھا گئے
وہ جو مجھ میں ایک اکائی تھی وہ نہ جڑ سکی
یہی ریزہ ریزہ جو کام تھے مجھے کھا گئے
یہ عیاں جو آب حیات ہے اسے کیا کروں
کہ نہاں جو زہر کے جام تھے مجھے کھا گئے
وہ نگیں جو خاتم زندگی سے پھسل گیا
تو وہی جو میرے غلام تھے مجھے کھا گئے
میں وہ شعلہ تھا جسے دام سے تو ضرر نہ تھا
پہ جو وسوسے تہ دام تھے مجھے کھا گئے
جو کھلی کھلی تھیں عداوتیں مجھے راس تھیں
یہ جو زہر خند سلام تھے مجھے کھا گئے

Khurshid Rizvi | ye jo nang the ye jo nam the mujhe kha gae | Areez Murtaza | Majlis e Iqbal GCUL Mushaira
#shaneramazan2024 #shaneramzan #bolnews #urdu #urdupoetry #urduquotes #urdushayari #urdusadpoetry #poetry #poetrystatus #poetrycompetition #poetryinurdu #poetrycontest #arynews #arydigital #aryramzan #ramzanmeinbol #arydigital #arynews #arynewslive #bolnewslive #urdupoetrycompetition #urdupoetrycontest #urdudebates #urdutalks #GCUL #GCU #GCULahore #GCU Lahore #Majlis e Iqbal #Urdu literature #Urdu Poetry #Bait Bazi

show more

Share/Embed